2

پاکستان میں پہلی مرتبہ سمارٹ فون صرف 100 روپے میں، مگر کن لوگوں کیلئے؟ جانئے

پاکستان میں پہلی مرتبہ سمارٹ فون صرف 100 روپے میں، مگر کن لوگوں کیلئے؟ جانئے

لاہور ( پرائم نیوز) پنجاب حکومت نے دوسرے شعبوں کی طرح زراعت کے شعبے میں بھی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا اعلان کر دیا ہے. ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے سیکرٹری زراعت کیپٹن ( ر) محمد محمود نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ دی جس کے حوالے سے پنجاب حکومت نے کسانوں کو ای کریڈٹ سہولت کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. اسی فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے کسانوں کو محض 100 روپے کے عوض سمارٹ فونز مہیا کیے جائیں گے.

پنجاب حکومت یو کے میں موجود ایک موبائل کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے کرے گی جس کے تحت کسانوں کو 100 روپے میں سمارٹ فونز مہیا کیے جائیں گے. ان سمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے کسان زرعی آگاہی باآسانی حاصال کر سکیں گے. پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی لیس کرنے کا مقصد زرعی اجناس کی معلومات حاصل کرنا ہے اور یہ زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے کافی مددگار ثابت ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں