1

اورنج ٹرین کا منصوبہ کس نے بنایا تھا اور ملک میں بہت جلد..! وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سب کچھ بتا دیا

اورنج ٹرین کا منصوبہ کس نے بنایا تھا اور ملک میں بہت جلد..! وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سب کچھ بتا دیا

لاہور ( پرائم نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پنجاب دارلحکومت لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر کام کرنے کا جائزہ لینے کیلئے پہنچ گئے ہیں. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے سے ہر روز تقریباً 3 لاکھ شہری فائدہ اٹھائیں گے. ان کا مزید کہنا ہے کہ یہی وہ کام ہیں جن کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے بھی دیکھا تھا اور انہی کاموں کیلئے مسلم امہ نے پاکستان کو ہندوستان سے الگ کر کے اپنا ملک بنایا. ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے. وطن عزیز سے بہت جلد تاریکی کا خاتمہ ہوجائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں