9

اب آپ بغیرانٹرنیٹ کے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھیں، شاندار فیچرمتعارف کرا دیا گیا

اب آپ بغیرانٹرنیٹ کے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھیں، شاندار فیچرمتعارف کرا دیا گیا

کیلیفورنیا ( پرائم نیوز) موبائل پر ویڈیو دیکھنے والوں کیلئے یوٹیوب نے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے. یوٹیوب نے اسمارٹ آف لائن کے نام سے یہ فیچر متعارف کیا ہے جس کے تحت ویڈیو کو کسی بھی اسمارٹ فون پربغیر انٹرنیٹ کنکشن کے رات بھر میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے اور کسی بھی وقت کہیں‌بھی اسے دیکھا جا سکے گا. یوٹیوب نے یہ فیچر ابھی بھارت کے اسمارٹ فون صارفین کیلئے متعارف کرایا ہے. اس کیلئے یوٹیوب نے بھارت میں کام کرنے والی موبائل کمپنیوں ایئر ٹیل اور ٹیلی نار سے منصوبہ بندی کی ہے.

یوٹیوب کے مطابق اس فیچر کو بہت جلد پورے بھارت میں کام کرنے والے موبائل نیٹ ورکس تک ترقی دی جائے گی اور امید ہے کہ دوسرے ملکوں جیسے پاکستان میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا. نئے فیچرکو صرف وہی صارفین استعمال کرسکیں گے جو سیلولرڈیٹا نیٹ ورک سے منسلک ہوںگے تاہم یہ آپشن وائی فائی پر نظر نہیں آئیں گے اور یو ٹیوب پر گرے ایرو پر کلک کر کے کلپس کو آف لائن دیکھنے کیلئے محفوظ کر سکیں گے. یوٹیوب کے مطابق صارفین اپنی پسند کی ویڈیو پر کلک کر کے سو جائیں اور اگلی صبح وہ ویڈیو دیکھنے کیلئے ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی اور کسی قسم کی بفرنگ کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا. یہ ویڈیو اسمارٹ فون میں ویڈیو کے فلوڈرمیں محفوظ ہوں گی اور صارفین ان ویڈیو کو موبائل ایپ کی مدد سے اپنے فون میں محفوظ کر سکیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں