sample-Recovered

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم خبر، بڑی کامیابی مل گئی

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم خبر، بڑی کامیابی مل گئی

نیویارک ( پرائم نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسلئہ کشمیر کے حوالے سے بان کی مون کا بیان اسلام آباد کی سفارتی کامیابی ہے. نیویارک سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورت حال بگڑتی جا رہی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے بھیجے گئے خط کے جواب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر تشدد کی شدید مذمت بھی کی ہے.

ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پراجاگرہو گیا ہے، بان کی مون نے مسئلہ کشمیر پر خدمات مہیا کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ عالمی برادری کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے. ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا بیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر پرمذاکرات کرنے چاہیئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں