6

ایسا ڈرامہ جس کی آخری قسط نے بڑا ہنگامہ برپا کر دیا، گولیوں کی برسات،100 سے زائد زخمی، ڈرامے میں ایسا کیا تھا؟ جانئے

ایسا ڈرامہ جس کی آخری قسط نے بڑا ہنگامہ برپا کر دیا، گولیوں کی برسات،100 سے زائد زخمی، ڈرامے میں ایسا کیا تھا؟ جانئے

ڈھاکہ ( پرائم نیوز) بنگلہ دیش میں پولیس کو ایک ٹی وی ڈرامے کی کہانی پر ہونے والے ہنگامےکو کنٹرول کرنے کیلئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرنا پڑا. میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں مشرقی حصے میں واقع ہابی گنج نامی گاؤں میں لوگ چائے کے ایک ہوٹل پر ڈرامے کرن مالا کی آخری قسط دیکھنے کیلئے اکٹھے ہوئے تھے کہ ان کے درمیان ڈرامے کی کہانی کے بارے میں اختلاف پیدا ہو گیا. اردگرد کے لوگوں نے اس بحث میں اپنا اپنا خیال پیش کیا تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ سینکڑوں لوگ ڈنڈے اور چھریاں اٹھا لائے اور ایک جنگ کا منظر بن گیا. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرامے کے متعلق شروع ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے. مقامی پولیس کے سربراہ یاسین الحق نے کہاہے کہ شروع میں 2 افراد کے درمیاں ڈرامے کی ایک قسط پر جھگڑا شروع ہوا تھا کہ آہستہ آہستہ مزید لوگ اس بحث میں شامل ہوتے گئے اور نوبت اس حد تک پہنچ گئی.

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے ریستوران کو کافی نقصان پہنچایا اور یہ جھگڑا کافی دیرتک جاری رہا. کرن مالا ڈرامہ بنگلہ دیش میں بہت مقبول ہے جس میں ایک جنگجو شہزادی کی کہانی دکھائی گئی ہے جوانسانیت کو برائی سے بچاتی ہے. پچھلے سال 3 لڑکیوں کی خود کشی کو بھی اس ڈرامے سے منسوب کیا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق لڑکیوں نے والدین سے ڈرامے کی مرکزی کردار شہزادی جیسا لباس خریدنے کا کہا مگر والدین نے انکار کر دیا تو انہوں نے خود کشی کر لی.

اپنا تبصرہ بھیجیں