3

سعودی عرب میں پھنسے محنت کش خوش ہو جائیں، سب سے بڑی مشکل کا حل نکال دیا

سعودی عرب میں پھنسے محنت کش خوش ہو جائیں، سب سے بڑی مشکل کا حل نکال دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سعودی وزیر محنت کا کہنا ہے کہ بن لان سمیت کچھ مقامی کمپنیوں نے پھنسے محنت کشوں کو ادائیگی شروع کر دی ہے جبکہ بڑے پیمانے پر ادائیگیاں روکنے والی کمپنی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

سعودی وزیر محنت مفریج الحقابانی کے مطابق بن لان گروپ سمیت کچھ مقامی کمپنیوں نے پھنسے محنت کشوں کو ادئیگی شروع کر دی ہے. بن لادن گروپ کے ایگزیکٹوز نے سمتبر تک ادائیگیاں مکمل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے جبکہ سعودی اوجر واحد کمپنی ہے جس نے بڑے پیمانے پر ادائیگیاں روک رکھی ہیں.
الحقابانی نے کہا ہے کہ اوجرکمپنی کے خلاد عدالت جانا ان کی ذمہ داری ہے. کمپنی کے خلاف وکیل بھی مقرر کیا جائے گا. ان کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کی شکایت پر کاروائی لیبر سسٹم کے تحت کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں