2

نوکیا صارفین کیلئے شاندار خوشخبری، اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا

نوکیا صارفین کیلئے شاندار خوشخبری، اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) مائیکروسافٹ کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے نوکیا 2016ء کے آخر تک فون نہیں بنا سکےگا. نوکیا موبائل کا نام سننے سے ہر صارف یہ سوچتاہے کہ پہلے نوکیا کی مقبولیت اور پھر زوال کیسے ہوا؟ مائیکروسافٹ نے جب کمپنی کے فون بزنس کو خریدا تھا تب معاہدے میں ایک یہ شرط بھی رکھی گئی تھی کہ 2016 کے آخر تک نوکیا اپنے برانڈ‌ کا کوئی بھی فون کنزیومر ڈیوائس نہیں بنائے گا. وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نوکیا نے بھی موبائل فون مارکیٹ میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

نوکیا نے کہا ہے کہ وہ جتنی جلدی ہو سکا اینڈروئیڈ فونز کی ایجاد کرے گا. چینی نیوز آؤٹ لٹ دی پیپر کا کہنا ہے کہ نوکیا چین کے صدرمائیک وانگ نے تصدیق کی ہے کہ 2016 کی چوتھی سہ ماہی میں 3 یا 4 نوکیا برانڈ اینڈرئیڈ ڈیوائسز لانچ کی جائیں گی. یہ ڈیوائسز فون اور ٹیبلیٹ دونوں ہوں گی. اس سے پہلے کی خبروں میں یہ بتایا گیا تھا کہ نوکیا دوہائی اینڈ فون لانچ کرے گا. دونوں فون سنیپ ڈریگن 820 سسٹم چپ سیٹ اور جدید ترین اینڈروئیڈ 0-7 نوگٹ پر مشتمل ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں