8

دنیا میں انسان کی ایسی قدیم ترین چیز دریافت جس نے سب کو حیران کر دیا

دنیا میں انسان کی ایسی قدیم ترین چیز دریافت جس نے سب کو حیران کر دیا

ریاض ( پرائم نیوز) سعودی عرب کے کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ نے دنیا میں انسان کی قدیم ترین ہڈی دریافت کرنے کا اعلان کر دیا ہے. یہ ہڈی تبوک کے علاقے تیمہ میں کھدائی کے دوران برآمد ہوئی ہے. سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ دریافت شدہ ہڈی انسان کی درمیان والی انگلی کا درمیانی حصہ ہے. اس انسان کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ دنیا میں 90 ہزار سال پہلے رہتا تھا. اب تک جزیرہ نما عرب میں دریافت ہونے والا یہ قدیم ترین انسانی آثار ہے.

کمیشن کے نائب صدر علی آل غبان نے کہا ہے کہ یہ دریافت سعودی عرب کے محکمہ آثار قدیمہ اور برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ہوئی ہے. سعودی عرب اور برطانیہ اس وقت سبز عرب منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں مصروف ہیں اور منصوبے پر کام کے دوران یہ ہڈی دریافت ہوئی ہے. اس کے تحت سعودی عرب میں بہت سے تاریخی مقامات کے ماحولیاتی اور آثاراتی مطالعے کیلئے سروے اور کھدائی کا کام جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں