7

آئی فون کمپنی کو بڑا دھچکا، ایپل کے صارفین میں کمی، اہم اقدام کا فیصلہ کر لیا گیا

آئی فون کمپنی کو بڑا دھچکا، ایپل کے صارفین میں کمی، اہم اقدام کا فیصلہ کر لیا گیا

واشنگٹن ( پرائم نیوز) آئی فون تیار کرنے والا امریکی ادارہ ایپل چین میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فسیلٹی قائم کرے گا. امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایپل کے آئی فون صارفین کو متعدد سٹورز پر ایپل پے اور یونین پے جیسی سہولیات دستیاب ہیں اس کے باوجود چین میں آئی فون کی فروخت میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے. ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے پچھلے دورہ چین کے دوران چین میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا. ایپل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین میں ادارے کا نیا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر اس سال کے اختتام تک کام کا آغاز کردے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں