7

عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم کی مصنوعات میں حیران کن حد تک کمی کا امکان

عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم کی مصنوعات میں حیران کن حد تک کمی کا امکان

اسلام آباد ( پرائم نیوز) یکم ستمبر سے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پٹرولیم کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے کمی کا امکان ہے. اطلاعات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے، ہائی آکٹین کی قیمت میں 4 روپے 35 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان بتایا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں