5

امجد صابری کے گھر اہم شخصیت کی آمد متوقع، پولیس اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا

امجد صابری کے گھر اہم شخصیت کی آمد متوقع، پولیس اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا

کراچی ( پرائم نیوز) پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کے گھر کے اطراف میں صاف ستھرائی کا کام کیا جا رہا ہے جبکہ رینجرزاورپولیس کی بھاری نفری بھی امجد صابری کے گھر کے چاروں اطراف سے تعنیات کر دی گئی ہے. امجد صابری کے گھر کے باہر الیکٹرک کی طرف سے 25 کے وی کا جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے. جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ امجد صابری کے گھر کسی اہم شخصیت کی آمد ہونے والی ہے.

امجد صابری کے بھائی عظمت صابری نے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی دعوت نامہ نہیں ملا اور نہ ہی کسی کے آنے کی اطلاع دی گئی ہے. اگر کوئی بلاوا آیا تو ضرور ملنے کیلئے پہنچیں گے. یہاں ایک بات قابل ذکرہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اس وقت کراچی میں موجود ہیں اور اس بات کی امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کے گھر وزیر اعظم نوازشریف کی آمد ہو.

اپنا تبصرہ بھیجیں