5

چین کے بعد ترکی نے بھی دوستی کا حق ادا کردیا، پاکستان کو شاندار تحفہ، افتتاح بھی کر دیا گیا

چین کے بعد ترکی نے بھی دوستی کا حق ادا کردیا، پاکستان کو شاندار تحفہ، افتتاح بھی کر دیا گیا

کراچی ( پرائم نیوز) پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی میں وارشپ فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کر دیا ہے. ذرائع کے مطابق ریئرایڈ مرل حسن ںاصر نے وزیر اعظم نواز شریف کو فلیٹ ٹینکرکا ماڈل پیش کیا ہے. وارشپ فلیٹ ٹینکر کو کراچی میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کر دیا گیا ہے. میاں صاحب نے پاک بحریہ کےبیڑے میں ٹینکر کے شامل ہونے کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فلیٹ کی تیاری پر وزرات دفاعی پیداوار مبارک باد کی حق دار ہے.فلیٹ ترکی کی ایس ٹی ایم کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے. دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعاون کو مزید ترقی دی جائےگی. انہوں نے مزید کہا ہے کہ ترکی سے ہمارے معاشرتی، سماجی اور تہذیبی تعلقات قائم ہیں. پاکستان یوم آزادی کے موقع پر اس ٹینکر کو بطور تحفہ پیش کرنے پر ہم ترکی کے شکر گزار ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والے وقت میں اس جیسے مزید ٹینکر تیار کیے جائیں گے.

میاں نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دوست ملک ہیں، ترکی کی طرف سے دیا گیا یہ وارشپ ٹینک قوم کیلئے آزادی کا تحفہ ہے.ہم ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات مزید پختہ کریں گے. پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ پورا اتری ہے. وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران شپ یارڈ ملازمین کیلئے ایک ارب بونس کا اعلان بھی کر دیا ہے. فلیٹ ٹینکرکوٹنگ کے ذریعے سمندرمیں اتاردیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں