2

بچوں کے اغواء کا سلسلہ، گروہ کی سرغنہ ڈی ایس پی کی بیوی گرفتارمگر پولیس اپنے بیان سے نہ بدلی، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی آگ بگولہ

بچوں کے اغواء کا سلسلہ، گروہ کی سرغنہ ڈی ایس پی کی بیوی گرفتارمگر پولیس اپنے بیان سے نہ بدلی، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی آگ بگولہ

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سی پی ایل سی نے کراچی میں بچوں کے اغواء کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے.سی پی ایل سی کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس سال 6 بچوں کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں سے 5 بچوں کو بازیاب کرایا گیا ہے.

ترجمان سی پی ایل سی کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پی ایل سی کے پاس بچوں کے لاپتہ ہونے کے تمام تر اعدادوشمار موجود ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ بچوں کے اغواء کے اعدادوشمار میں کوئی حقیقت نہیں. ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ بچوں کے لا پتہ ہونے کی بھی اطلاعات تھیں مگر کئی بچے واپس اپنے والدین کے پاس آ گئے ہیں، تاہم ہر لاپتہ ہونے والے بچے کو اغواء نہیں کیا جا سکتا. ترجمان سی پی ایم سی نے عوام سے التماس کی ہے کہ اگر کسی کے پاس بچوں کے اغواء کے بارے میں کوئی اطلاعات موجود ہیں تو سی پی ایل سی کو 1102 پر مطلع کریں.

خیال رہے کہ پچھلے روز بچوں کے اغواء کے گروہ کی سربراہ جسے کل گرفتار کیا گیا ہے، پشاور پولیس ریٹائر ڈی ایس پی کی اہلیہ نکلی جبکہ اس کے مطابق گروہ میں حاضر سروس پولیس اہلکار کی بیوی بھی ملوث ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں