7

ایک ماہ کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان، فی یونٹ میں کتنی کمی کی جائے گی؟ جان کر خوش ہو جائیں گے

ایک ماہ کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان، فی یونٹ میں کتنی کمی کی جائے گی؟ جان کر خوش ہو جائیں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے. اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ نے درخواست نیپرا کو ارسال کر دی ہے. درخواست جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کروائی گئی ہے. جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 35 پیسے فی یونٹ رہی ہے جبکہ صارفین نے جولائی میں 49-6 پیسے فی یونٹ ادا کئے تھے جبکہ درخواست سماعت اتھارٹی کو جولائی کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے جس پرسماعت 24 اگست کو کی جا ئے گی.

ایک اور درخواست نیپرا کے الیکڑک کیماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے. درخواست میں الیکٹرک نے 45 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا اس موقع پر چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ پہلے ہی آپ نے 6 پیسے زیادہ کلیم کیا ہے. 39 پیسے کم کرنے کا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا. نیپرا حکام نے کہا ہے کہ آپ نے اپنے اعدادوشمار دیے ہیں ہم بھی ان کی جانچ پڑتال کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں