4

(ن) لیگ کیلئے شاندار خوشخبری، بڑی فتح حاصل ہو گئی

(ن) لیگ کیلئے شاندار خوشخبری، بڑی فتح حاصل ہو گئی

ڈیری غازی خان ( پرائم نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 240 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے شاندار فتح حاصل کر لی ہے. ڈی جی خان تونسہ شریف پر مشتمل پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 240 میں جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممتاز بھٹو قیصرانی 31723 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار خواجہ دادو سلیمان نے 21668 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے.وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے مسلم لیگی رہنما ممتاز بھٹو قیصرانی کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں