9

بچوں کو اغواء کرنے والے گروہ کی سربراہ خاتون گرفتار، یہ خاتون کس معروف شخصیت کی اہلیہ نکلی؟ جان کرہرکوئی آگ بگولہ

بچوں کو اغواء کرنے والے گروہ کی سربراہ خاتون گرفتار، یہ خاتون کس معروف شخصیت کی اہلیہ نکلی؟ جان کرہرکوئی آگ بگولہ

پشاور ( پرائم نیوز) پشاور میں ڈی ایس پی کی بیوی انور پری کو بچوں کے اغواء اور فروخت میں شامل ہونے کی بناء پر گرفتارکرلیا گیا ہے. ملزمہ کچھ دن پہلے گرفتار ہونے والے نورکنی گینگ کی رکن تھی. تفصیلات کے مطابق گینگ کے گرفتار ارکان کا کہنا ہے کہ ایک اور حاضرسروس پولیس انسپیکٹر کی اہلیہ بھی اس مکروہ کام میں شامل ہے. پولیس ذرائع کے مطابق ریٹائرڈی ایس پی نے بیوی کو گرفتاری سے بچانے کیلئے بے حد کوششیں کیں اور سینئر پولیس افسران سے بھی مدد طلب کی مگر کسی نے بھی اس کی مدد نہ کی، پولیس حکام نے اس گھٹیا کام میں شامل ہونے والے ہر ملزم کو گرفتار کرنے کا ارادہ کیا ہے.

ذرائع نے کہا ہے کہ بچوں کے اغواء اور فروخت میں ایک ایس ایچ او کی بیوی بھی شامل ہے جس کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا. ایس پی کینٹ پشاور کاشف ذوالفقار نے ملزمہ کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ پولیس نے ملزمہ کو جیل بھجوا دیا ہے تاہم انہوں نے کسی حاضر سروس پولیس انسپیکٹر کی بیوی کا بچوں کے اغواء اور فروخت میں شامل ہونے کے متعلق نہیں بتایا. انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اس واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور اس جرم میں شامل یا بچوں کے اغواء کاروں سے رابطوں میں شامل کسی ملزم کو نہیں چھوڑیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں