3

(ن) لیگ میں فاروڈ بلاک موجود ہے اور کسی بھی وقت…! سینئر سیاست دان کے بیان نے حکومت کو پریشانی میں ڈال دیا

(ن) لیگ میں فاروڈ بلاک موجود ہے اور کسی بھی وقت…! سینئر سیاست دان کے بیان نے حکومت کو پریشانی میں ڈال دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیان نے حکومت کوپریشانی میں مبتلا کر دیا ہے.تفصیلات کے مطابق سینئراور زیرک سیاستدان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ میں ن فاروڈ بلاک موجود ہے، کسی بھی وقت ان ہاؤس میں ردوبدل ہو سکتی ہے، وزیر اعظم نوازشریف کو وزرات عظمیٰ سے ہٹایا جا سکتا ہے.

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ حکومت کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی، اپوزیشن کی حکومت مخالف سرگرمیوں پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نےکہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک میں کوئی دم نہیں‌ ہے اگراپوزیشن متحد ہو جائے تو حکومت ایک لمحہ بھی نہیں رک سکےگی، اپوزیشن کی غلطیوں کے باعث حکومت اب تک چل رہی ہے. کنٹینرز کی سیاست کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ ہم سے اس عمر میں کینٹینرز پر نہیں چڑھا جاتا. دیکھتے ہیں بلاول زرداری کیسے چڑھتے ہیں، بلاول اپنی عمر سے بڑی باتیں کرتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں