4

محمد عامر سب پر بازی لے گئے، ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

محمد عامر سب پر بازی لے گئے، ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور( پرائم نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرنے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے. 24 سالہ محمد عامر نے اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 18 میچز کھیلے تاہم حیرانی اس بات کی ہے کہ پیسر نے ابھی تک ایک بھی کیچ نہیں لیا جو کہ ایک انوکھا ریکارڈ ہے. اس سے پہلے یہ ریکارڈ انگلیڈ کے جیف پلر کے پاس تھا جنہوں نے اپنے پہلے 16 ٹیسٹ میچزمیں کوئی کیچ نہیں لیا تھا تاہم 17ویں میچ میں ان کی قسمت نے پورا ساتھ دیا. اس بناء پر ایک بات قابل ذکر ہے کہ 2010-2009 ء میں دورہ آسٹریلیا کے دوران ہوبارٹ ٹیسٹ میں محمد عامر نے محمد آصف کی بال پر رکنی پوٹنگ کا کیچ ڈراپ کیا تھا جب وہ 0 پر کھیل رہے تھے تو رکنی پوٹنگ نے اس سے پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی 220 رنز کی زبردست اننگز کھیلی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں