8

پینٹ کی بیک جیب میں رکھے گئے فون نے عورت کو جیل بھجوا دیا، وجہ حیرت انگیز

پینٹ کی بیک جیب میں رکھے گئے فون نے عورت کو جیل بھجوا دیا، وجہ حیرت انگیز

بریمرٹن، واشنگٹن ( پرائم نیوز)‌ پولیس کے مطابق ایک عورت کی جیب میں رکھا ہوا فون خودبخود ڈائل ہو گیا اور نمبر 911 ڈائل ہوا جس کے بعد آپریٹر نے عورت کی غیر قانونی سرگرمیوں میں شامل ہونے والی تمام بات چیت سن لی. بریمرٹن پولیس چیف سٹیون سٹاچان کا ہفتہ وار نیوز لیٹر میں کہنا ہے کہ دراصل عورت سے غلطی سے 911 ڈائل ہو گیا تھا تو آپریٹر نے اس کی تمام باتیں سن لیں جو کہ ایک شخص کے ساتھ غصے سے کر رہی تھی.

آپریٹرکا کہنا ہے کہ عورت ٹکٹ سکریچ کرنے اور دوسری غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں بات کر رہی تھی. پولیس کال کے مقام چیری ایو پر پہنچی تو آپریٹر نے سنا کہ عورت پولیس کی آمد کے بارے میں باتیں کر رہی ہے. تاہم پولیس نے جب عورت سے پوچھ گچھ کی تو اس نے پولیس کا غلط نام بتایا جس کی بناء پر پولیس کا شک مزیز بڑھ گیا.پولیس نے عورت کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا. پولیس چیف کا کہنا ہے کہ جیل بھیجنے سے قبل عورت کا موبائل فون لے لیا گیا تھا جو کہ اس کیلئے مزید مشکلات پیدا نہیں کرے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں