6

پاکستانی ڈاکٹرز کا انوکھا کارنامہ، موبائل فون کی مدد سے ایسا کام کر دکھایا کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

پاکستانی ڈاکٹرز کا انوکھا کارنامہ، موبائل فون کی مدد سے ایسا کام کر دکھایا کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

ڈیرہ اسماعیل خان ( پرائم نیوز) ڈی آئی خان میں ڈاکٹرز نے ایک انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا ہے. موبائل فون کی ٹارچ کی مدد سے 16 آپریشن کر دیے. ہنگامی حالات میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ تمام تر آپریشن کامیاب ہیں. ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ڈاکٹروں نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیا ہے. موبائل فون کی ٹارچ کی مدد سے 16 افراد کی جانوں کو بچا لیا گیا ہے. طویل لوڈ شیڈنگ اور جنریٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے ڈاکٹروں نے موبائل کی ٹارچ کی مدد سے 16 کامیاب آپریشن کیے ہیں. یہ انوکھا کمال دکھانے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آپریشن حساس نوعیت کے تھے اس لیے فوری طور پر کرنا پڑے.

اپنا تبصرہ بھیجیں