5

پاکستان کشمیر کیلئے کیا کچھ کر سکتا ہے، اہم اقدام اٹھا لیا گیا، بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

پاکستان کشمیر کیلئے کیا کچھ کر سکتا ہے، اہم اقدام اٹھا لیا گیا، بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں بلند کر دیا ہے. انہوں نے بتایا کہ مشیر خارجہ پاکستان نے خطوط لکھ کر اقوام متحدہ کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف سے دلوائی. جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کشمیر میں ریاستی جبر کا معاملہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھائیں گے.

انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے 40 دنوں سے بھارت کشمیر میں اپنے مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں. 80 کے قریب کشمیریوں کی جانیں لے چکے ہیں جبکہ 150 زائش کشمیریوں کی ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی متاثر ہو گئی ہے.ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دینے کیلئے ہر طرح سے تیار ہے. پاکستان زخمی کشمیریوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی آفربھی کر چکا ہے.

سیکرٹری خارجہ پاکستان نے بھارتی ہم منصب کو پاکستان آنے اور مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کی دعوت دی ہے. خواہش اس بات کی ہے کہ پاک بھارت گفتگو خاص طور پرکشمیر کے بارے میں ہو. ہم نے کشمیر کا معاملہ بارہا عالمی فورمز پر اٹھایا ہے. جبکہ کشمیر کا معاملہ پچھلے 6 دہائیوں سے اقوام متحدی کے ایجنڈے پر بھی موجود ہے. میڈیا کو ہفتہ وار بریفننگ ہوتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کے ریمارکس نہ صرف سفارتی آداب بلکہ سارک چارٹر کی خلاف ورزی بھی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں