7

2 چیزیں مکس کرنے سے ایسا جادوئی مشروب تیار جو آپ کو ایک ہفتے میں موٹاپے سے نجات دلائے

2 چیزیں مکس کرنے سے ایسا جادوئی مشروب تیار جو آپ کو ایک ہفتے میں موٹاپے سے نجات دلائے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) آج کل کے دور میں وزن بڑھنے کا مسئلہ مردوخواتین دونوں میں پایا جاتا ہے جو کہ سب سے بڑی پریشانی کا موجب ہے. اور اس مسلئے سے چھٹکارہ حاصل کرنا بہت مشکل ہے. کچھ لوگ اپنا وزن کم کرنے کیلئے کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں، جم جا کر گھنٹوں ورزش کرتے ہیں مگر پھر بھی زیادہ فرق دیکھنے کو نہیں ملتا. طبی ماہرین نے ایک ایسا نسخہ تجویز کیا ہے جو انتہائی آسان ہے اور اس سے کچھ ہی دنوں میں وزن کم کیا جا سکے گا مگر اس کے ساتھ ورزش اور احتیاط بھی ضروری ہو گی.دو ایسی چیزوں کو ملا کر ایک مشروب تیار کر لیا جائے جو کہ گھرمیں ہی موجود ہوتی ہیں. اس مشروب کیلئے آپ کو شہد اور دار چینی کے پاؤڈر کی ضرورت ہو گی.

اجزاء:-
2چائے کے چمچ شہد
1 چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر
250 ملی لیٹر پانی

بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے پانی کو ابال لیں جب یہ ابل جائے تو اس میں دار چینی کا پاؤڈر مکس کریں اور پھر اسے ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں. شہد اس وقت تک استعمال نہ کریں جب تک مشروب اچھی طرح سے ٹھنڈا نہ ہو جائے.. اگر گرم پانی میں شہد کو شامل کر لیا جائے گا تو اس کی تمام غذائیت ختم ہو جائے گی. لہذا ٹھنڈا ہونے پر اس میں شہد مکس کریں اوررات سونے سے پہلے پی لیں اس سے آپ کو بہت جلد بہتر نتائج دیکھنے کوملیں گے. اسی طرح اس مشروب کا استعمال نہار منہ بھی کریں. یہ عمل آپ ایک ہفتے تک جاری رکھیں. اگر اس عمل سے کافی بہتری محسوس ہو تو اسے جاری رکھیں.
نوٹ:- دارچینی پاؤڈر اور شہد دوسرے کئی خطرناک امراض مثلاً کھانسی، نزلہ اور پیٹ کی بیماریوں کیلئے بھی مفید ہے. اس کے استعمال سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں