2

قندیل بلوچ سے ملنے والی اشیاء میں کیا کیا شامل تھا اور اسے کس کے حوالے کیا جائے؟ اہم خبرآ گئی

قندیل بلوچ سے ملنے والی اشیاء میں کیا کیا شامل تھا اور اسے کس کے حوالے کیا جائے؟ اہم خبرآ گئی

ملتان ( پرائم نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس میں تحقیقات کا پیمانہ مزید وسیع تر ہوتا جا رہا ہے. پولیس نے عدالتی حکم پر قندیل بلوچ سے ملنے والی اشیاء والد کے حوالے کر دی ہیں، اس کیلئے قندیل بلوچ کے والد نے سامان کی سپردگی کیلئے عدالت میں درخواست جمع کروائی تھی.

تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل کے بعد جب پولیس حکام نے جائے وقوع کا جائزہ لیا تو متقولہ کے زیر استعال شدہ چیزوں کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا. پولیس کو قندیل بلوچ سے ملنے والے سامان میں نقدی اور کچھ زیورات شامل تھے.قندیل بلوچ کے والد عظیم نے قندیل بلوچ کے سامان کی سپردگی کیلئے عدالت میں درخواست جمع کروائی تھی کہ ان کی بیٹی کے پرس میں موجود سامان کی پولیس کو مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں تو اسے واپس میرے حوالے کر دیا جائے جس پر عدالت نے پولیس کو قندیل بلوچ کی تمام تر چیزیں والد کو واپس کرنے کا حکم دے دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں