3

عمران خان الیکشن نہیں جیت سکتے، معروف شخصیت نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

عمران خان الیکشن نہیں جیت سکتے، معروف شخصیت نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان کے نامور صحافی اورتجزیہ نگارعامر متین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان الیکشن نہیں جیت سکتے. نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا یہ خیال ہے کہ اگر آج الیکشن ہو جائیں تو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جیت جائیں گے تو میں ان کی اس بات کو نہیں مانتا.

ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کوالیکشن جیتنے کیلئے ابھی بہت زیادہ ہوم ورک کی ضرورت ہے. عمران خان ایک پارٹ ٹائم سیاستدان ہیں لہٰذا کم از کم پنجاب میں بھی کامیابی حاصل کرنے کیلئے انہیں ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے. انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اور آزاد کشمیر انتخابات میں سامنے‌آنے والے نتائج بھی ہمارے سامنے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں