9

چین نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستان کے ساتھ مل کر 40 ملین سرمایہ کاری کے پراجیکٹ تیار کرنے کا معاہدہ

چین نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستان کے ساتھ مل کر 40 ملین سرمایہ کاری کے پراجیکٹ تیار کرنے کا معاہدہ

کراچی ( پرائم نیوز) چیئرمین پرسن سندھ بورڈ‌ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن کا کہنا ہے کہ اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کیلئے 10 سال ٹیکس چھوٹ اور مشینری کی درآمد پر ایکسائزڈیوٹی سے استثنیٰ کی پالیسی رکھی گئی ہے. ان کا کہنا ہے کہ آج چینی اور پاکستانی کمپنی کے درمیان کراچی کے بن قاسم نیشنل انڈسٹریل پارک میں تقریباً 40 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 10 ایکڑ رقبہ پر پیکنگ ٹیپ، اسکاچ ٹیپ اور بی او پی پی فلم بنانے کی انڈسٹری لگانے کیلئے آج سندھ بورڈ آف اسویسٹمنٹ نے چینی اور پاکستانی کمپنیوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی بدولت گیٹل گروپ چائنا کے مینجنگ ڈاریکٹر فینگ وین بی اور پاکستانی کمپنی ایزی ٹیپس کے مینجنگ ڈائریکٹر عمران اقبال نے جوائنٹ وینچر کے تحت انڈسٹریل یونٹ لگانے کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ ایک سال میں یہ یونٹ کام شروع کر دے گا جس سے ٹیکنالوجی آئے گی اور روزگا کے نئے مواقع حاصل ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں