6

دنیا کا سستا ترین موبائل متعارف، قیمت جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

دنیا کا سستا ترین موبائل متعارف، قیمت جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ہندوستان میں نیموٹیل نامی ایک کمپنی نے 99 روپے کا اسمارٹ فون متعارف کرنے کے بعد دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون متعارف کروانے کا دعویٰ کیا ہے. واضح رہے کہ اس سے پہلے ہندوستان میں ہی فریڈم 251 اور ڈوکوس X1 بھی اس قیمت کے موبائل فون متعارف کروانے کا دعوی کرچکا ہے.

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کمپنی پروموٹر مادھوا ریڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا فون نموٹیل اچھے دن 99 روپے میں فروخت کیا جائے گا. رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریڈی اس سے پہلے ایک بینک کے محکمہ ہوم لون میں مینیجر کے طور پر کام کر چکے ہیں.

کمپنی کا کہنا ہے کہ نموٹیک اچھے دن میں 4 انچ کا ڈسپلے، انڈرائیڈ کا ورڑن لولی پاپ، ایک جی بی ریم اور 4 جی بی اسٹوریج اسپیس موجود ہے. اس اسمارٹ فون کی پہلے قیمت 2999 رکھی گئی تھی مگر اب اسے صرف 99 روپے میں خریدا جا سکے گا اور اسے گھر میں آرڈر کر کے بھی منگوایا جا سکتا ہے. اطلاعات کے مطابق ڈیلیوری چارچز 199 روپے ہیں جو کہ فون کی قیمت سے بھی زیادہ ہیں. کمپنی اور اس کے پروموٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فون ہندوستان میں ہی تیار کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں