2

عوام خبردار ہوشیار..! قربانی کے جانور خریدنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ پچھتانہ پڑے گا

عوام خبردار ہوشیار..! قربانی کے جانور خریدنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ پچھتانہ پڑے گا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) صوبہ پنجاب میں خطرناک کانگو وائرس پھیلنے کے نتیجے میں طبی ماہرین نے اس سال قربانی کیلئے جانوروں کی خریداری کیلئے شہریوں کو محتاط رہنے کی تلقین کی ہے. طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کیلئے بکرے اور گائے خریدنے سے پہلے ان کی اچھی طرح سے چھانٹ کر لیں. طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس جانوروں کے ذریعے سے پھیلتا ہے اور شہری اس سے محتاط رہنے کیلئے منڈیوں میں ماسک پہن کر جائیں. منڈیوں میں کانگو سے بچنے کے ناقص انتظامات کے باعث قربانی کیلئے جانوروں کی منڈیاں لگتے ہی ملک کے متعدد علاقوں میں وائرس پھیلنے کا خدشہ مزید بڑھ جاتا ہے.

وائرس کی ان علامات کے حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماری میں مریض بخار، سردرد، منہ میں چھالے بننا، پیٹ میں دائیں طرف بالائی حصے میں درد اور بھوک نہ لگنے کی شکایت ہوتی ہیں. خیال رہے کہ ڈینگی اورکانگو وائرس کی علامات تقریباً ایک جیسی ہی ہیں مگر مریض کی ہسٹری سے اس اصل بیماری کے بارے میں پتا لگایا جا سکتا ہے جبکہ اس بیماری کا اصل علاج احتیاط ہے.

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ روزمرہ کے معاملات میں احتیاط کے ساتھ جانوروں کے مکمل معائنے اور دیکھ بھال سے بھی انسان ان بیماریوں سے بچ سکتا ہے. دوسری جانب جانوروں کے مالکان کا دعویٰ ہے کہ کانگو وائرس سے بچنے کیلئے منڈیوں میں جانوروں کی مناسب ویکسی نیشن کی سہولت بھی موجود نہیں ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں