9

بھارتی ٹینس کی ملکہ ثانیہ مرزا میڈیا کے سامنے رو پڑیں ، وجہ کیا بنی؟ جانئے

بھارتی ٹینس کی ملکہ ثانیہ مرزا میڈیا کے سامنے رو پڑیں ، وجہ کیا بنی؟ جانئے

ریوڈی جنیرو ( پرائم نیوز) اولمپک گیمز کے مکسڈ ڈبلز برانز میڈل پلے آف میں روہن بوپننا کے ساتھ ناکامی کے بعد بھارتی ٹینس کی اسٹار ثانیہ مرزا میڈیا کے سامنے رو پڑیں جن کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ وہ ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہو سکیں گی.

بھارت سے پہلے میڈل جیتنے کی امید پر اس وقت پانی پھر گیا جب ثانیہ مرزا اور ان کے پارٹنر روہن بوپننا کو تیسری پوزیشن کے میچ میں لوسی ہرادیکا اور راڈک اسٹیپانیک کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ اس ناکامی پر یقین کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ میں اگلے 4 سال ٹینس کھیل سکوں گی بھی یا نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں