10

یاسر شاہ کی ایک بار پھر بڑی کامیابی، 104 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

یاسر شاہ کی ایک بار پھر بڑی کامیابی، 104 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

لاہور ( پرائم نیوز) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے 104 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا. تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ جارج لوہمین کا کم ترین ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑنے میں نہ کام رہے تھے مگر اب انہوں نے 16 میچز کے بعد 95 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کے چارلی ٹرنر اور برطانیہ کے سڈ بارنز کا 94 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، چارلی ٹرنر نے 1895ء اور سڈ بانز نے 1912ء میں اپنے 16 ٹیسٹ مکمل ہونے پر94 وکٹیں حاصل کی تھیں.

یاسر شاہ کے پاس اس وقت بھی تیز ترین وکٹیں مکمل کرنے کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا موقع موجود ہے، لیگ سپنر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے 2 ٹیسٹ میچز میں 5 وکٹیں لینے کی صورت میں سعید اجمل کا 19 میچزمیں 100 وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ سکیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں