10

آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، خیبرپختوانخواہ، مالاکنڈ، کشمیر، سوات اور فاٹا میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا.

پی ٹی وی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی، گوجرانوالہ، گلگت بلتستان اور لاہور کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی سب سے زیادہ بارش لاہور میں 10 ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی، گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ، سرگودھا، فاٹا اور لاہور میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش کی وجہ سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں