5

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی قندیل بلوچ کے بارے میں بیان دے دیا، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ششدررہ جائے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی قندیل بلوچ کے بارے میں بیان دے دیا، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ششدررہ جائے

اوہائیو ( پرائم نیوز) امریکی صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کرنا انتہائی خوفناک عمل ہے جو ہمارے معاشرے میں بھی پہنچ گیا ہے، امریکی ریاست اوہائیو کے ینگس ٹاؤن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حال ہی میں پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا. انتہائی پسندی کے خاتمے کیلئے ہمیں ان نفرت انگیز نظریات کے خلاف بولنا چاہیئے.

اسی اثناء میں امریکی صدرارتی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور بیان دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر منتخب ہو گئے تو اعلی عہدیداروں پر ریٹائرمنٹ کے بعد پیسے لے کر لیکچرز دینے پر 5 سال کی پابندی لگا دوں گا اور اس مقصد کیلئے اعلیٰ عہدیداروں سے تحریری یقین دہانی بھی لوں گا. انہوں نے یہ بات اپنی حریف کلفٹن اور ان کے شوہر بل کلفٹن کے خلاف کہی ہے کیونکہ دونوں نے ریٹارئرمنٹ کے بعد لیکچرزدے کر لاکھوں ڈالر کمالیے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں