8

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، سمندر میں گرنے والی خاتون کتنے گھنٹے تک زندہ رہی؟ جان کر سب دنگ رہ جائیں

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، سمندر میں گرنے والی خاتون کتنے گھنٹے تک زندہ رہی؟ جان کر سب دنگ رہ جائیں

جاپان ( پرائم نیوز) تفریحی بحری جہاز سے سمندر میں گرنے والی عورت 38 گھنٹے تک زندہ رہی. 32 سالہ مس فین گزشتہ بدھ کو جہاز کے چھوتے ڈیک سے سمندر میں گر گئی تھی. یہ بلندی اتنی ہی ہے جتنی سات منزلہ عمارت کی ہوتی ہے. خوش قسمتی سے شنگھائی چین سے تعلق رکھنے والی مس فین بغیر جیکٹ کے سمندر میں 38 گھنٹے تک زندہ رہیں اور انہیں صرف معمولی زخم آئے.مس فین کو جمعے کے دن شنگھائی کے جنوب میں ماہی گیروں نے بچایا. ماہی گیر 2 دن سے بھوکی پیاسی مس فین کو فوری ہسپتال لے گئے.

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مس فین شنگھائی سے جنوبی کوریا اور جاپان کیلئے 5 دن کے ٹرپ پر رائل کیریبن کروز پر سوار تھی. جہاز میں اس کے والدین بھی سوار تھے. جنہیں کئی گھنٹے تک اپنی بیٹی کے سمندر میں گرنے کے بارے میں پتا بھی نہیں چلا. بچانے کے بعد جب فون پر مس فین کے باپ سے بات کروائی گئی تو انہیں یقین ہی نہ آیا کہ ان کی بیٹی زندہ ہے.

مقامی میڈیا کے مطابق مس فین سمندر میں گری تو اس نے مدد کیلئے جہاز والوں کو پکارا مگر کسی نے بھی اس کی آواز نہیں سنی جس کے بعد اس نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے.

مس فین کی یہ خبر سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو گئی جس پر لوگوں نے مشورہ دیا کہ اس معجزے پر انہیں اولمپکس میں بھیجنا چاہیئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں