6

پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری، سب سے بڑی مشکل کا حل نکالنے کیلئے اہم منصوبہ بندی

پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری، سب سے بڑی مشکل کا حل نکالنے کیلئے اہم منصوبہ بندی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سی پیک کے تحت ایل این جی کے ذریعے 3600 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی جائے گی جبکہ دیگر ذرائع سے 6940 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے.چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ایل این جی سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ پورٹ قاسم اور ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 2 منصوبوں سے 2640 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی.

وزرات پانی بجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ سے 600 میگاواٹ، حبکو پاور پراجیکٹ سے 1320 میگاواٹ اور جامشورو پاور پراجیکٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا ئے گی. وزرات پانی و بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سے 2000 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جبکہ 800 میگاواٹ بجلی ہوا اور 900 میگاواٹ شمسی توانائی سے حاصل کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں