5

سلمان خان نے آخر شادی کر ہی لی، لڑکی کون ہے؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کر دیا

سلمان خان نے آخر شادی کر ہی لی، لڑکی کون ہے؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کر دیا

ممبئی ( پرائم نیوز) سلمان خان اوران کی گرل فرینڈ لولیا کی نئی تصویرمنظرعام پر آ گئی ہے جس کی بنیا د پر بھارتی میڈیا دعوی کر رہا ہے کہ ان دونوں نے شادی کر لی ہے. سلمان خان اور لولیا کچھ عرصے سے ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور دونوں کی شادی کی خبریں کافی عرصے سے سننے میں آ رہی ہیں.

اس سے پہلے یہ بھی دعوی کیا گیا تھا کہ سلمان خان لولیا سے چپکے سے منگنی کر چکے ہیں. سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ٹیوب لائٹ کی شوٹنگ کیلئے لداخ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بدھوں کے روحانی پیشوا دلائی لامی سے بھی ملاقات کی ہے. اس ملاقات میں بھی لولیا سلمان خان کے ساتھ موجو د ہیں اور بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ لولیا کا انداز سلمان خان کے ساتھ بالکل ایک بیوی جیسا ہے.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں