1

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر خوشی کا سماں، ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر خوشی کا سماں، ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات

ممبئی ( پرائم نیوز) معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نے اپنی 46ویں سالگرہ اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور خاندان کے لوگوں کے ساتھ منائی. ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی سالگرہ کا دن اہلیہ اور خاندان کے افراد کے ساتھ منایا، سیف علی خان کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی نجی تقریب میں ان کی والدہ شرمیلا ٹیوگور، ان کے بیٹے ابراہیم خان، ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی بہن، ان کی بہن سوہا علی خان اور بہنوئی کونال کھیمو نے شرکت کی.

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان 16 اگست 1970ء کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے اور اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1992 میں فلم پرم پرا سے کیا، شروع میں فلاپ پر فلاپ فلمیں دینے والے سیف علی خان کو آخر 2001ء میں کامیابی مل گئی جب فرحان اختر کی فلم دل چاہتا ہے سپر ہٹ ہوئی جس نے نواب پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے سیف کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچانے میں کافی کردار ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں