3

بھارتی فوج پر حملہ، متعدد فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک، بھارت سوگ میں ڈوب گیا

بھارتی فوج پر حملہ، متعدد فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک، بھارت سوگ میں ڈوب گیا

سری نگر ( پرائم نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ ہو گیا جس کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے. ہلاک ہونے والوں‌ میں 2 فوجی جبکہ ایک پولیس اہلکار شامل تھے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پچھلی رات سرینگر اور بارہ مولا ہائی وے پر مسلح افراد نے بھارتی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ حملے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر موصول ہوئی ہے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں