2

خبردار..! اپنی گاڑی، موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ ضرور چیک کر لیں، ورنہ سخت سزا اٹھانا پڑے گی

خبردار..! اپنی گاڑی، موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ ضرور چیک کر لیں، ورنہ سخت سزا اٹھانا پڑے گی

لاہور ( پرائم نیوز) پنجاب میں جعلی نمبر پلیٹ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے. صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی آرڈیننس کے تحت محکمہ ایکسائز کی جاری کر دہ نمبر پلیٹوں کے علاوہ دیگر تمام پلیٹوں کو غلط تصور کیا جائے گا.

ترمیمی آرڈنینس کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری اور جعلی نمبر پلیٹوں کی تیاری سنگین جرم ہے. غیر مجاز نمبر پلیٹس بنانے والوں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ جرمایہ کیا جا ئے گا.جبکہ جعلی نمبر پلیٹ تیار کرنے والوں کو 2 سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جائے گی.
ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی طرف سے حکومت کی جاری کردہ پلیٹ کی خصوصیات کا تعین کر دیا گیا ہے. ایلومینیم سے تیار کردہ نمبر پلیٹوں پر لیزرپرنٹڈ سیریل نمبر درج کی جائے گی اور30 ڈگری زاویے پر پنجاب گورنمنٹ کا لوگو واضح طور پردیکھا جائے گا.

عالمی ادارہ معیارات کے سٹینڈرڈ کا کہنا ہے کہ نئی نمبر پلیٹیں روشنی کو منعکس کریں گی. اس ضمن میں یہ کام قابل ذکر ہے کہ وہ گاڑی مالکان جو نمبر پلیٹ کی فیس جمع کروانے کے باوجود نمبر پلیٹ نہیں لے سکے وہ متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹی آفس یا سرکاری ویب سائٹ www.excise.punjab.gov.pk کے ذریعے نمبر پلیٹ کے حصول کیلئے رجوع کر سکتے ہیں. عوام کی سہولت کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی خصوصی ہیلپ لائن 0800-08786 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں