1

پاکستان کی مسلسل آٹھویں کامیابی، فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کی مسلسل آٹھویں کامیابی، فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پولینڈ ( پرائم نیوز) پاکستان نے امریکا کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد ورلڈ‌ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے. پاکستان ٹیم نے مسلسل آٹھویں مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے.

پولینڈ میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں‌پاکستان نے سیون سیڈ‌ امریکا کو آسانی سے 2 صفر سے شکست دے دی ہے. پاکستان کی طرف سے عباس شوکت نے پہلے میچ میں سیمول شیرل کو 3 ایک سے شکست دی اور دوسرے میچ میں اسرار احمد نے اینڈریو ڈوگلاس کو 3 صفر سے شکست دی. فائنل میں سیکنڈ سیڈ کا مقابلہ ٹاپ سیڈ مصر سے ہو گا. پاکستان نے مسلسل آٹھویں مرتبہ ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں