6

واٹس ایپ نے صارفین کی سب سے بڑی مشکل کا حل بھی نکال دیا، نیا فیچر متعارف کرنے کا اعلان

واٹس ایپ نے صارفین کی سب سے بڑی مشکل کا حل بھی نکال دیا، نیا فیچر متعارف کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( پرائم نیوز) واٹس ایپ کا استعمال آج کل تقریباً ہر کوئی کرتا ہے اور اس کے ذریعے مختلف فائلز یا دستاویزات کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے مگر اس کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ ایک وقت میں صرف ایک ہی صارف کے ساتھ کوئی چیز شیئر کی جا سکتی ہے. تاہم واٹس ایپ افراد نے اس مسئلے کا حل بھی نکال لیا ہے ایک ایسا فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے ذریعے ایک وقت میں کئی افراد کے ساتھ میڈیا، فائلز اور دستاویزات شیئر کیے جا سکیں گے. یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیواسز میں بیٹا ورڑن میں دستیاب ہے تاہم عام صارفین بھی اگلے کچھ دنوں میں اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے. اس نئے فیچر کے صارفین کی بہت بڑی مشکل حل ہو گئی ہے. اس کیلئے صارفین کو پہلے تصویر، ویڈیو یا دستاویزات کو منتخب کرنا ہو گا اور پھر واٹس ایپ کے سامنے کانٹیکٹس کی فہرست اوپن کرنے بعد جن کو بھیجنا چاہتے ہیں ان لوگوں کو سلیٹ کرکے سینڈ کر سکتا ہے. یعنی اب ایک ایک کر کے سینڈ نہیں کرنا پڑے گا. اس سے پہلے واٹس ایپ نے پچھلے روز اینڈ رائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے وائس میسج اور کال بیک کے فیچرز بھی متعارف کروائے تھے. اس طرح ایک ارب سے بھی زیادہ صارفین کے زیر استعمال اس ایپ میں جی آئی ایف سپورٹ متعارف کرنے کا بھی فیصلہ کیا جا رہا ہے. ابھی یہ بات سامنے نہیں آئی کہ صارفین کیلئے یہ سہولت کب تک پیش کر دی جائے گی تاہم اس حوالے سےا بھی کام ہو رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں