15

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اب چلان کس طرح کیا جائے گا؟ نیا طریقہ متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اب چلان کس طرح کیا جائے گا؟ نیا طریقہ متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( پرائم نیوز) جوں جوں سائنسدان نئی ٹیکنالوجی ایجاد کر رہے ہیں اسی طرح ہر شعبہ اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے. ٹیکنالوجی میں جہاں ہر شعبہ ترقی کر رہا ہے وہاں پنجاب حکومت نے بھی ٹریفک نظام میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتری لانے کا فیصلہ کر لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں الیکٹرانک چالان سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. الیکٹرانک چالان کیلئے صوبے میں سڑکوں پر کیمرے نصب کئے جائیں گے. کیمرے کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تصویر بنا لی جائے گی.
ایس ایم یو کا کہنا ہے کہ چالان کی پرچی ثبوت کے ساتھ گھر بھیجی جائے گی. ایس ایم یو سلمان صوفی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سسٹم کوکام میں لانے کیلئے پہلے مرحلے میں لاہور کی مشہور سڑکوں مال روڈ اور جیل روڈ پر کیمرے نصب کئے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں