13

پاکستان جانا اور جہنم جانا ایک ہی چیز ہے، بھارتی وزیر دفاع اپنی اوقات بھول گیا، وطن عزیز بارے انتہائی گھٹیا زبان کا استعمال

پاکستان جانا اور جہنم جانا ایک ہی چیز ہے، بھارتی وزیر دفاع اپنی اوقات بھول گیا، وطن عزیز بارے انتہائی گھٹیا زبان کا استعمال

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے پاکستان کو جہنم کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جانا یا جہنم جانا ایک ہی بات ہے، پاکستان بڑا نقصان دینے کے قابل نہیں ہے لیکن چھوٹے زخم دینے کی کوشش کر رہا ہے. بھارتی ٹی وی سی این این نیوز 18 میں وزیر دفاع منوہر نے کہا ہے کہ پاکستان اور جہنم ایک ہی چیز ہے پاکستان اس قابل نہیں ہے کہ بڑا نقصان پہنچا سکے مگر پھر بھی چھوٹے زخم دینے کی کوشش میں لگا ہوا ہے. منوہر پریکر کا حالیہ بیان وزیراعظم نریندرمودی کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے بلوچستان اورآزاد کشمیر کے عوام پر پاکستانی مظالم کی بات کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں