11

سام سنگ کے موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین خبردار، بڑی خامی کا انکشاف سامنے آ گیا

سام سنگ کے موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین خبردار، بڑی خامی کا انکشاف سامنے آ گیا

اسلام آباد‌( پرائم نیوز) ایک ارب کے لگ بھگ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سنگین سیکیورٹی غلطی کے شکار ہیں جو ہیکرز کو ڈیوائس کےتمام ڈیٹا اور ہارڈوہئر تک کی رسائی دے سکتی ہے. بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ کی طرف سے یہ انتباہ دیکھنے کو ملا ہے. اس کمپنی کے ماہرین نے تحقیق کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کوڈ روٹر نامی غلطی سےدنیا بھر میں 90 کروڑ اینڈرائیڈ فونز اور ٹیبلیٹس متاثر ہو سکتے ہیں.انہوں نے بتایا ہے کہ اس سے وہ ڈیوائسز متاثر ہوں گی جن میں کوالکوم چپ کا استعمال کیا گیا ہے.

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت کوئی بھی ڈیوائس محفوظ نہیں ہے جبکہ کوالکوم اور گوگل کے مابین کسی قسم کے تنازع کے باعث یہ مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے. اس خامی سے مستفید ہونے کیلئے ہیکر نقصان دہ ایپ انسٹال کرنے کیلئے لنک بھیجے گا اور اس کے ذریعے سسٹم تک آسانی سے رسائی حاصل کر لے گا. یعنی وہ تمام ڈیٹا دیکھ سکتا ہے اور کیمرہ اور مائیکروفون بھی استعمال کرسکتا ہے. کوالکوم کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے ایک حل تیار کر لیا ہے جو گوگل اگلے ماہ اپنی ماہانہ ایپ ڈیٹ کے ساتھ جاری کر دے گا. اس غلطی کی وجہ سے بلیک بیری پریو، گوگل نیکسز فائیو ایکس، نیکسزایکس، نیکسز سکس پی، ایل جی جی فور، ایل جی جی فائیو، ایل جی وی ٹین، سونی ایکسپیریازی، ایچ ٹی سی ون، ایچ ٹی سی ایم نائین، ایچ ٹی سی ٹین اور سام سنگ کے فونز متاثر ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں