9

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ، چین نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ، چین نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

پچنگ ( پرائم نیوز) چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ پجنگ پاک چین اقتصادی رہداری چھیالیس بلین ڈالر کا منصوبہ اگرچہ ترک نہیں‌ کیا جائے گا تاہم پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقعات ہونے کی وجہ سے تنازعہ کشمیر میں نہیں پڑے گا.

چینی اخبار گلوبل ٹائمز میں ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ سی پیک منصوبہ بھارت چین تعلقات میں ایک اور عدم ہم آہنگی پر مبنی عنصر ہے تاہم چین صرف بھارت کے احتجاج پر اقتصادی راہداری کا یہ منصوبہ ترک نہیں کرے گا.

اطلاعات کے مطابق دراصل پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت سمیت کسی تیسرے فریق کو ہدف نہیں بنا رہا. بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج اپنے دورہ چین کے موقع پر اس منصوبے پراپنا احتجاج ریکارڈ کروا چکی ہیں تاہم چین بھارت کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے اس منصوبہ پر آگے کام بڑھانا چاہتا ہے.مزید کہا گیا ہے کہ چین اگرچہ اس منصوبے پر کام جاری رکھے گا تاہم بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں کیلئے ایک جیسے اقتصادی مفادات ہونے کی وجہ سے چین مسئلہ کشمیر میں دلچسپی لینے سے گریز کرے گا اور اس میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں