8

قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کی دوڑیں لگ گئیں، سب سے اہم چیز پولیس کے قبضے میں

قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کی دوڑیں لگ گئیں، سب سے اہم چیز پولیس کے قبضے میں

ملتان ( پرائم نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے مفتی عبدالقوی کےدونوں موبائل اپنے قبضے میں لے لیے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزدگی کے بعد مفتی عبدالقوی کے دونوں موبائل اپنے قبضے میں لے لیے ہیں. قبضے میں لینے کے بعد پولیس نے موبائل فونز کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوا دیے ہیں.

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی نے اس سے پہلے بیان دیا تھا کہ پانی میں گرنے کی وجہ سے ان کا موبائل فون کام نہیں کر رہا اور سم بھی بند ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل میں مفتی عبدالقوی کے موبائل فونز پولیس کے قبضے میں ہیں اور ان کا فرانزک ٹیسٹ کرنے کیلئے لاہور بھجوایا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں