5

پشارو ایک بار پھر دہشت گردی کے نشانے سے بچ گیا، بڑی گرفتاری ہو گئی

پشارو ایک بار پھر دہشت گردی کے نشانے سے بچ گیا، بڑی گرفتاری ہو گئی

پشاور ( پرائم نیوز) سی ٹی ڈی نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر پشاور سے خود کش بمبار کو گرفتارکرلیا ہے. سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر کاروائی کی جس دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت کے قریب سے دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے قبضےسے 2 کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے. گرفتار دہشتگرد رحمان الدین نامی کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس نے خود کش حملوں کیلئے باقاعدہ تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی. گرفتار دہشت گرد کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان ہے جس کا تعلق اپردیر کے علاقے سے ہے اور اسے خود کش حملے کیلئے تیار کیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں