3

سلمان خان کی بالوں کی سرجری سے پہلے کی تصاویر نے مداحوں کو حیرت و پریشانی میں مبتلا کر دیا

سلمان خان کی بالوں کی سرجری سے پہلے کی تصاویر نے مداحوں کو حیرت و پریشانی میں مبتلا کر دیا

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ‌ کے معروف اداکار سلمان خان کی بالوں کی سرجری سے قبل کی تصاویر نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے. بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو فلم انڈسٹری کے صف اول اداکاروں میں‌ شامل کیا جاتا ہے. سلمان خان نے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ سلومیاں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد اسٹائل سے بھی جانے جاتے ہیں. سلمان خان نوجوانوں میں‌ اس بناء پرکافی مقبول ہیں اور اسی وجہ سے ان کے اسٹائل کافی مشہور ہو جاتے ہیں. 2013ء میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم تیرے نام میں ہیئر اسٹائل بھارت میں مقبول ہونے کےساتھ ساتھ دنیا بھر میں مشہور ہو گیا.

50 سالہ سلمان خان فلموں میں ابھی بھی نوجوان دکھائی دیتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کی بالوں کی سرجری سے پہلے کی تصویریں تیزی سے مقبول ہوئی ہیں جس میں ان کے گنجے پن نے مداحوں‌ کو حیران کر دیا ہے. ان تصاویر میں سلمان خان کے بالوں کو دیکھ کر ان کی پر اعتماد شخصیت پر یقین کرنا کافی مشکل ہے. سلمان خان نے پچھلے دنوں فلم سلطان کی نمائش سے پہلے اپنے بالوں کی سرجری کراوئی تھی جس کے نتیجے میں انہیں کئی دنوں تک تکلیف سے دوچار ہونا پڑا تھا جبکہ کئی تصویروں میں ان کے سر پر زخم کے نشانات بھی دیکھنےکو ملے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں