2

یونس خان سب پر بازی لے گئے، ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہو گئی

یونس خان سب پر بازی لے گئے، ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہو گئی

دبئی ( پرائم نیوز) یونس خان کی آئی سی سی رینکنگ میں ترقی ہو گئی. ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی حالیہ رینکنگ میں اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ڈبل سینچری کرنے والے یونس خان کے 845 پوائنٹس ہیں. وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں. اوول ٹیسٹ سے پہلے یونس خان کا ٹیسٹ رینکنگ میں بارواں نمبرتھا.

واضح رہے کہ یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبل سینچری بنائی تھی. ان کی اس ذمہ دارانہ بلے بازی کی وجہ سے قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوئی تھی. سیریز کے پہلے تینوں ٹیسٹ میچوں میں یونس خان سخت محنت کرتے ہوئے نظر آئے اور شاندار آغاز کرنے کے باوجود بڑا سکور نہ کر سکے تھے جس کے باعث انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں