8

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کا اعلان کر دیا، بھارت کو بھی دعوت دے دی گئی

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کا اعلان کر دیا، بھارت کو بھی دعوت دے دی گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان نے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کیلئے باضابطہ طور پر دعوت دی ہے جس میں ان کا کہنا ہےکہ دونوں ملکوں کے درمیان اوپن تنازعہ مسئلہ کشمیر ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس مسئلے کا حل نکالنا چاہیئے. پاکستانی سیکرٹری اعزاز چوہدری نے پیر کے دن پاکستان میں ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کے ساتھ دفتر خارجہ میں ملاقات کی اور انہیں دعوت دی ہے.

دفتر خارجہ میں دیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کی طر ف سے بھارتی ہائی کمشنر کو بھارتی سیکرٹری خارجہ کے نام ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں انہیں پاکستان کے دورے اور مسئلہ کشمیر پر 2 طرفہ مذاکرات کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے. خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین اوپن تنازعہ مسئلہ کشمیر ہے، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو بھارت اپنی طاقت کے ذریعے سے دبا نہیں سکتا. دونوں ملکوں پر عالمی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں