6

آئندہ وزیراعظم کس پارٹی کا ہو گا؟ نام جان کر ہر کوئی حیرت اور پریشانی میں مبتلا

آئندہ وزیراعظم کس پارٹی کا ہو گا؟ نام جان کر ہر کوئی حیرت اور پریشانی میں مبتلا

کراچی ( پرائم نیوز) صوبائی وزیربرائے معدنی ترقی اور کان کنی منظوروسان کا کہنا ہے کہ انتخابات ایک 2 ماہ قبل ہو سکتے ہیں، پیپلز پارٹی کے ووٹ بڑھ رہے ہیں. 2018 پیپلز پارٹی کی فتح کا سال ہوگا. سندھ سیکریٹریٹ کے باہر میڈیا سے اپنے خواب کے بارے میں بتا رہے تھے. ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ خواب دیکھ لیا ہے کہ انتخابات ایک یا 2 ماہ پہلے ہو سکتے ہیں.

پورے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے ووٹ میں دن بدن اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اورپیپلز پارٹی کی جیت 2018ء میں ہو جائے گی. پنجاب میں پیپلز پارٹی کو موقع ملا تو سندھ کی طرح ترقی بھی دلوائیں گے. انہوں نے چوہدری نثار کے متعلق کہا ہے کہ پتا نہیں وہ کس کے اشاروں سے کام کر رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ چوہدری نثار رات کو محبت اور دن میں نفرت کرتے ہیں، ہم لائن سے نہیں اترے، یہ کام تو چوہدریوں کا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چوہدری نثار میاں صاحب سے محبت کر بیٹھے ہیں.

منظوروسان نے مزید کہا ہے کہ سید مراد علی شاہ کے وزیر اعلیٰ بننے پردوسرے صوبوں کے لوگ حیرت زدہ ہیں. پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے فون آ رہے ہیں کہ سندھ میں کیسے تبدیلی آ گئی، وزیر اعلیٰ متحرک ہو جاتے ہیں. صوبائی وزیرصنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ منصوبے سے میٹھا پانی آئے گا اور پیار محبت حاصل ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں