4

پاکستان کی شاندار فتح کے باوجود بڑا اسکینڈل، پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کی بچت

پاکستان کی شاندار فتح کے باوجود بڑا اسکینڈل، پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کی بچت

اوول ( پرائم نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے کچھ سینئر حکام کی بروقت مداخلت کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ممکنہ شرمندگی سے بچت ہو گئی. اطلاعات دی گئی تھیں کہ فلاحی کاموں کی آڑ میں کچھ شرپسند عناصر پاکستان کو اپنے جال میں پھنسا نا چاہتے ہیں اور ان کے خلاف سٹنگ آپریشن کرواسکتے ہیں.

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ممکنہ سٹنگ آپریشن کی اطلاعات مانچسٹرٹیسٹ کے دوران سامنے آئیں ہیں. پی سی بی ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود کچھ کھلاڑی اپنے کمروں سے غائب ہو جاتے تھے اور کچھ کھلاڑی تو فون کا جواب بھی نہیں دیتے تھے مگر ان کھلاڑیوں‌کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی. مینجر انتخاب عالم نے کھلاڑیوں کو تین عشائیوں میں شمولیت کی اجازت دی ہے اور کچھ کھلاڑیوں نے اپنی شرکت کا معاوضہ بھی وصول کیا. مانچسٹر کے ایسے ہی ایک ڈنرمیں ایک ایسا شخص بھی شامل تھا جس کے ماضی میں بوکیز سے رابطے رہے ہیں اور جو مسلسل برطانوی حکام کی نگرانی میں رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں